راولپنڈی ،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ کا معاملہ

لڑکی کی والدہ کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ کا معاملہ،لڑکی کی والدہ کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے متعلق اطلاع پر تھانہ صاد ق آباد پولیس نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پرماہ اگست 2020میں مقدمہ درج کیا اور لڑکی کا میڈیکل کروایا،ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم نمونے برائے فرانزک تجزیہ لاہور بھجوائیں جا چکے ہیں،مقدمہ میں نامزد ملزمان کو طلب کر کے تفتیش کی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقوعہ کے وقت ایک ملزم کی لوکیشن ایبٹ آباد تھی، ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، فرانزک رپورٹ اور ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے کسی بے گناہ کو چالان بھی نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں