راولپنڈی،تھانہ گنجمنڈی پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتارکر کے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نر نکاری بازار میں آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والے ملزم ظفر اقبال عرف بالا کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے آتشی انار 50 ، سوتر گولے 3700، چائنہ سٹک 36عدد ، چائینہ بکس 24عدد ، چائنہ پٹاخہ 2400 اور 1000 ڈبی ماچس پٹاخے برآمد ہوئے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، ایس پی راول نے ایس ڈی پی ا وسٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی او ر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں