راولپنڈی،تھانہ پیرودھائی پولیس کی قمار بازوں کیخلا ف کارروائی ،08قماز باز گرفتار،دائو پر لگی رقم،موبائل فونز برآمد

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) تھانہ پیرودھائی پولیس نے قمار بازوں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئی08قماز باز گرفتارکر کے دائو پر لگی رقم87ہزاراور 06موبائل فون برآمدکر لئے جبکہ 13بٹیر قبضہ پولیس میں لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بٹیروںکی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئی08 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں نصیب اللہ، اللہ دتہ، طوطی خان، مبشر امیر خان، عاشق اللہ، واجد علی، شاہ ایران اور ارشاد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 87ہزاراور 6 موبائل فون برآمد کرلیے جبکہ13 بٹیر قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودھائی او ر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں