راولپنڈی ،مچھلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تازہ ،تلی مچھلی کے ریٹس کا تعین کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پیر 25 جنوری 2021 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء)راولپنڈی میں مچھلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے مچھلی کی قیمتوں کے تعین کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر عبداللہ محمود نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ اور تلی ہوئی مچھلی کے ریٹس کا تعین کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں تاکہ گراں فروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارووائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے پر چالان کیے جائیں گے اور خود ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں