سابق ایس ایچ او ٹیکسلا محمد گل تاج ایس آئی کی معطلی کا معاملہ،چارج شیٹ جاری کردی گئی

منگل 26 جنوری 2021 23:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء)سابق ایس ایچ او ٹیکسلا محمد گل تاج ایس آئی کی معطلی کا معاملہ،ایس آئی کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کردی گئی،معاملہ کی ریگولر محکمانہ انکوائری ایس پی سیکورٹی اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 21 جنوری کو کھلی کچہری میں خاتون اہلکار نے سی پی او کو محمد گلتاج کے نا مناسب رویہ کی شکایت کی تھی،خاتون اہلکار کی شکایت پر ابتدائی تحقیقات میں محمد گلتاج کے نامناسب رویہ کے الزام میں صداقت سامنے آنے پر مذکورہ ایس آئی کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کی گئی، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ قابل دست اندازی جرم کا نہ پایا گیا ہے،معاملہ کی ریگولر محکمانہ انکوائری ایس پی سیکورٹی زنیر ہ اظفر اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اظہر حسن پر مشتمل انکوائری کمیٹی کر رہی ہے،انکوائری کی حتمی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایس آئی کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ نا صرف خواتین شہریوں بلکہ اپنے تھانوں اور دفاتر میں بھی خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ یا ہراسمنٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں