ق*راولپنڈی، جناح اقبال فکری فورم کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) جناح اقبال فکری فورم کے زیر اہتمام معاشرے کے غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کا ایک مہینے کا راشن تقسیم کرنے کی تقریب انجمن فیض الاسلام کے حیات بخش ہال میں منعقد ہوئی جس میں دو سو مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک کیلئے پورے مہینے کا راشن دیا گیا ․ راشن میں آٹا ، چینی ، گھی ، چائے اور دالیں وغیرہ شامل ہیں ․ تقریب میںکرنل (ر) بختیار حکیم مہمان خصوصی تھے جبکہ فورم کے چئیرمین رانا عبدالباقی کے علاوہ سابق وفاقی سیکریٹری مظفر قریشی ، انجمن فیض الاسلام کے صدرپروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ،پنجاب بار کے رکن سجاد عباسی ایڈووکیٹ، پروفیسر عقیلہ آصف ، ڈاکٹر مسز صباحت سجاد رانااور ارسلان اکبر عباسی چیف آرگنائزر فورم کے علاوہ مستحق خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی ․ تقریب کے مہمان خصوصی مظفر محمود قریشی نے جناح اقبال فکری فورم کے منتظمین بالخصوص رانا عبدالباقی کو خراج تحسین پیش کیا اوپر کہا کہ سفید پوش خاندانوں کی امداد کیلئے فورم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں․ انہوں نے مخیر اداروں اور افراد سے کہا کہ وہ غریب و مستحق خاندانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے امداد قرض حسنہ کو رواج دیں ․ انجمن فیض الاسلام کے صدرپروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنے خطاب میں معاشرتی بہبود کیلئے جناح اقبال فکری فورم کی عملی کوششوں کو سراہا ․ انہوں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاںاس وقت گیارہ سو سے زیادہ یتیم اور لاوارث بچے رہائشی اور تعلیم و تربیت کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں․انجمن سے فارغ التحصیل ہونے والے سابق فیضینز کی بڑی تعداد ملک بھر میں مختلف سرکاری اداروں بشمول فوج میں اپنے فرائض پوری تندہی اور ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں ․ بچوں کو کسی احساس کمتری سے بچانے کیلئے ان کے رہائشی بلاکس کو اپنا گھر کا نام دیا گیا ہے جہاں حقیقت میں اپنے گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے ․ انہو ںنے کہا کہ انجمن کو یہ اعزا ز بھی حاصل ہے کہ یہ ادارہ قیام پاکستان سے چار سال قبل قائد اعظم محمد علی جناح کے حکم پر قائم ہوا اور 1944 ء میں انہو ںنے خود انجمن کا دورہ کرکے 500 روپے چندہ دیا تھا جس کی رسید انجمن کے پاس موجود ہے اور ہسٹری میوزیم میں بھی محفوظ ہی․ صدر مجلس کرنل (ر) بختیار حکیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن فیض الاسلام اور جناح اقبال فکری فورمز دارالخیر ہیں جہاں سے خیر اور محبت بانٹی جاتی ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں