ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ویلی 4 محترمہ شاہین غزل کا راولپنڈی کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ ،پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا

اتوار 25 جولائی 2021 18:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ویلی 4 محترمہ شاہین غزل نے راولپنڈی کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا ۔ اتوار کو شاہین غزل نے ایم سی بوائز ہائی سکول ملت کالونی میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شاہین غزل نے ایم سی گرلز مڈل سکول ملت کالونی، گورنمنٹ کرسچن ہائیر سیکنڈری سکول راجہ بازار کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔محترمہ شاہین غزل نے مسلم ایلیمنٹری سکول بوائز گلشن آباد راولپنڈی اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول باغ سرداراں کا دورہ کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں