پنجاب بھرمیں تمام آرٹس کونسلوں کوجدیدخطوط پراستوارکیا جا رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرٹس کونسل محمدابرارعالم

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں تمام آرٹس کونسلوں کوجدیدخطوط پراستوارکیا جا رہا ہے۔ یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں کونسل کی تزئین وآرائش سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمد،ڈپٹی ڈائریکٹرسجادحسین، پروگرام آفیسرمحمدسلیمان، ایس ڈی اوبلڈنگ ڈیپارٹمنٹ محمداکرم اوردیگرافسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل پنجاب آرٹس کونسل محمدابرارعالم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار اوروزیرثقافت خیال احمدکاستروکی خصوصی ہدایات پر پنجاب میں ثقافتی سرگرمیاں کے فروغ کے لیے متعدداقدامات کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام آرٹس کونسلوں کی تزئین و آرائش اوراڈیٹوریم کے قیام سے ثقافتی ورثے کے فروغ کوتقویت ملے گی۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بتایا کہ پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ڈائریکٹرجنرل محمدابرارعالم نے کونسل میں ملازمین سے بھی ملاقات کی،ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔راولپنڈی، اسلام آبادسے تعلق رکھنے والے، ادیبوں، شاعروں، آرٹسٹ، فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افرادسے بھی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں