راولپنڈی ،پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار ،مقدمات درج کرلئے

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان فہد وحید اورمحمد طیب کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نتھانیل ظفر کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلی،ایس ایچ اوپیرددھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او نصیر آبا دنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان غنی کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، جبکہ ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم خورشید کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہو ا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں