راولپنڈی میں ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) راولپنڈی میں ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں تھا کہ اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر نے اپنی حاضر دماغی کے ساتھ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا اور صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ سب انسپکٹر اسفندیار کی حاضر دماغی اور فرائض کی لگن پر ڈائریکٹر اسلام آباد کی جانب سے CC-II اور نقد انعام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں