ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4، لیاقت باغ کا اچانک دورہ

پیر 25 اکتوبر 2021 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4، لیاقت باغ کا اچانک دورہ کیا اور سکول کے انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہ کلاس رومز میں گئے اور سٹوڈنٹس کی خاصری چیک کی اور ان سے گفتگو کی۔ انہوں نے اساتذہ سے بھی بات چیت کی اور سکول کے تدریسی امور کے متعلق ان سے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سکول میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور سکول کے انتظامات کے حوالے سے تسلی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی جائے اور وہ اپنے گھروں میں بھی ڈینگی سے بچاؤ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بچے پوری آستینوں والے یونیفارم میں آئیں، مچھر بھگاؤ لوشن استعمال کریں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیںاس موقع پر سکول کی تدریسی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے شیڈول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں