پیرودھائی پولیس کی کارروائی ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،رآتش بازی کرنیوالے 4ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنیوالے 4ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ وایمونیشن اورسامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والے 04ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم عمیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزمان محمد پرویز ،محمد صدیق اوریحیٰی خان سے سامان آتش بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں