پنجاب آرٹس کونسل مری میںڈرامہ،میوزک،لٹریچراور فائن آرٹس میں فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:12

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان کا ہر صوبہ اور علاقہ تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے نہ صرف منفرد اور خوبصورت پہچان رکھتا ہے بلکہ پاکستانی ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرتا ہے فن وثقافت کی تدوین و ترویج میں فنکار اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیںفنکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور وزیر ثقافت و کالونیز خیال احمد کاسترو کی خصوصی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں آرٹسٹوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے اسی سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری میںبھی چار شعبوں یعنی ڈرامہ،میوزک،لٹریچراور فائن آرٹس میں فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے لیے دفتری اوقات میں پنجاب آرٹس کونسل جناح روڈ مری میں رابطہ کریں رجسٹریشن کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی مستقبل میں حکومت کی طرف سے ملنے والے کسی بھی قسم کے تعاون کے حق دار صرف اور صرف رجسٹرڈ آرٹسٹ ہی ہوں گے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31دسمبر2021ہے مزید معلومات کے لیے 0519269333پر رابطہ کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں