سانحہ مری تحقیقاتی رپورٹ تاخیر کا شکار،مزید ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں ، ذرائع

سانحہ مری پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کی جارہی ہے جس کو جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے، ترجمان پنجاب

پیر 17 جنوری 2022 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سانحہ مری تحقیقاتی رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ رپورٹ کی تیاری میں مزید ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ کمیٹی نے 10 جنوری کو تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 7 روز میں رپورٹ پیش کی جانی تھی۔ سانحہ مری میں 22 معصوم سیاح بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔سانحہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

پنجاب حکومت نے 9 جنوری کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری ظفر نصر اللہ کی قیادت میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم تھی۔کمیٹی کی جانب سے 7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جانی تھی تاہم 8 روز گزر جانے کے باوجود رپورٹ تیار نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ سانحہ مری پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کی جارہی ہے جس کو جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ سانحہ مری تحقیقاتی رپورٹ کی تیاری میں مزید ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں، کمیٹی اپنی فائنڈنگز کو رپورٹ کی شکل دے رہی ہے۔رپورٹ کی تاخیر سے متعلق سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے جامع تحقیقات کی ہیں جس میں درجنوں انتظامی، آپریشنل افسران، اسٹاف، سانحہ میں بچ جانے والے اور مری والوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں