میٹھے مشروبات کے کیمیکل خطرناک ہیں ، ہر تیسرا بندہ شوگر کا مریض ہے ، ثناء اللہ گھمن

بدھ 19 جنوری 2022 00:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے کہاہے کہ میٹھے مشروبات کے کیمیکل خطرناک ہیں ، ہر تیرا بندہ شوگر کا مریض ہے ۔پناہ کے زیر اہتمام میٹھے مشروبات اور تمباکو کے مضر اثرات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پناہ ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ وزیراعظم نے تمباکو انڈسٹری سے فنڈ لیا،اس کے غلط ہونے پر ہم نے آواز اٹھائی،خبر چلنے کے بعد وزیراعظم نے کارروائی کی،ایک اعلیٰ افسر کو اس بنا پر ہٹا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان شوگر کے مریضوں پر تیسرے نمبر پر ہے، سگریٹ، میٹھے مشروبات پر ٹیکس کا کہا۔ انہوںنے کہاکہ اس پر بل بھی ہوا تاہم کچھ بھی نہیں بنا،میٹھے مشروبات پر ٹیکس کیلئے کمیٹی بنی۔ انہوںنے کہاکہ اس بل پاس ہونے سے ملک کو ریونیو ملے گا، 10فیصد ٹیکس بڑھانے سے ان کا 8فیصد استعمال کم ہوگا۔ ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پائڈ کے مطابق 615 ارب روپے خرچہ کرتے ہیں،110ارب روپے تمباکو والوں سے ٹیکس لیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میٹھے مشروبات کے کیمیکل خطرناک ہیں،ملک میں ہر تیسرا بندا شوگر کا مریض ہے،46 فیصد فیصد افراد کے گردے ذیابیطس سے فیل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں