راولپنڈی پولیس کا کریک ڈائون ،24بھکاری گرفتار کر لئے

پیر 24 جنوری 2022 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 24بھکاری گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارجزبیگرا سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی24بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے لہذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں