راولپنڈی ہیڈ کانسٹیبل نوید آفتاب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے

ہیڈ کانسٹیبل نویدآفتاب نہایت محنتی اور ملنسار پولیس آفیسر تھے، محکمہ پولیس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سعید ملک

بدھ 18 مئی 2022 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) راولپنڈی ہیڈ کانسٹیبل نوید آفتاب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے، ہیڈ کانسٹیبل نوید آفتاب2007 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے مورگاہ میں ادا کر دی گئی،سی پی او عمر سعید نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل نوید آفتاب کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نوید آفتاب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے،متوفی ہیڈ کانسٹیبل 2007 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ، آپ تھانہ کینٹ میںتعینات تھے،آپ نے لواحقین میں بیوہ اور ایک بچی کو چھوڑا ہے، آپ کی نماز جنازہ مورگاہ قبرستان میں اداکی گئی،سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ وفات پانے والے ہیڈ کانسٹیبل کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ہیڈ کانسٹیبل نویدآفتاب نہایت محنتی اور ملنسار پولیس آفیسر تھے، محکمہ پولیس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں