ایس پی سیکیورٹی کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے

مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانے میں آنیوالے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،فیصل سلیم

جمعہ 27 مئی 2022 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء)ایس پی سیکیورٹی نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی سیکورٹی فیصل سلیم نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سیکیورٹی نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،ایس پی سیکورٹی فیصل سلیم نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے احکامات جاری کیے،ایس پی سیکورٹی فیصل سلیم نے کہا ہے کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانے میں آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں