راولپنڈی،صادق آباد پولیس کی کارروائی، 14سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 27 مئی 2022 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ دانیال اس کی بیٹی کو بہانے سے گھر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی، جس پر صادق آبا دپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم دانیال کو گرفتا رکرلیا، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے کہا ہے کہ گرفتا رملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیا جائیں گے،عورتوں اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں