ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے

مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے،وسیم ریاض خان

ہفتہ 28 مئی 2022 20:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے،کھلی کچہری کے دوران02شہریوں کی درخواستوں پرایس ایچ او مری اور وارث خان کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد ،ایس ایس پی وسیم ریاض خان نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اورمتعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے احکامات بھی جاری کیے، ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری کے دوران02 شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایچ او مری اور وارث خان کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں