راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی، 06ملزمان گرفتار، گیس سلنڈرز،کھلا پیٹرول،ڈیزل اور آلات ریفلنگ برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے گیس سلنڈرز،کھلا پیٹرول،ڈیزل اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والے 02ملزمان دانیال اورساجد کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے کھلا پیٹرول برآمد ہوا، ٹیکسلا پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز اور کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والے 02ملزمان زبیر اورعدیل کو گرفتا کرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز، پیٹرول،ڈیزل اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،رتہ امرال پولیس نے ملزم یونس سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے، دھمیال پولیس نے ملزم اسامہ سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں