کلرسیداں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتاراور 01کلو50گرام چرس برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 17:47

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) کلرسیداں پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرکے 01کلو50گرام چرس برآمد کر لی اورملزم کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق کلرسید اں پولیس نے ملزم اویس علی سے 01کلو50گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،اس موقع پر ایس ایچ او کلرسیداں کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں