راولپنڈی کینٹ کی حدود میں 200تعلیمی اداروں کو فول پروف حفاظتی اقدمات کرنے کی ہدایت

احکامات پر عملدآمد نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، مہرین عباسی

منگل 28 فروری 2017 16:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مہرین عباسی نے کہا ہے حالات کے پیش نظرراولپنڈی کینٹ کی حدود میں 200تعلیمی اداروں کو فول پروف حفاظتی اقدمات کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جبکہ احکامات پر عملدآمد نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز "اے پی پی" سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کینٹ کے ایریا میں موجود تمام مزارات اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہد ایت کی گئی ہے کہ حفاظتی انتظامات مزید سخت کئے جائیں،تعلیمی اداروں اور مزارات کی کی عمارتوں کے چاروں اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر تجربہ کار محافظ تعینات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے موجودہ لہر کے پیش نظر کینٹ کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا کر طلبہ طالبات کومحفوظ اور پرامن ماحول فراہم کریں اور اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں طے شدہ شرائط اور پالیسی کے مطابق درکار سکیورٹی تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلیئے ان کے پاس بھرپور صلاحیت موجود ہو․اے سی کینٹ مہرین عباسی نے کہا کہ طلبہ ہمارا اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں اور ان کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ سکون سے حصول علم میں مشغول رہ سکیں․ اس سلسلے میں ترجیحی بنیادو ںپر اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری معیاری طریقہ ہائے کار ( ایس او پی) کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات اپناکر قوم کے مستقبل کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ تمام تر یکسوئی کے ساتھ علم حاصل کر سکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں