ٹیلی کام کرکٹ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

منگل 18 دسمبر 2018 17:49

ٹیلی کام کرکٹ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) دوسرے ٹیلی کام کرکٹ کپ 2018ء کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ راولپنڈی میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوارٹر فائنل مرحلے میں زیڈ ٹی ای نے یوفون، نیا ٹیل نے این ٹی سی، زونگ نے کوم کنسلٹ جبکہ پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فیصلہ کن معرکہ 25 دسمبر کو پنڈی سٹیڈیم میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں