سرکاری سکولوں میں سپورٹس کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے ابھی تک کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی عامر اقبال

بدھ 23 جنوری 2019 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی عامر اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سپورٹس کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ابھی تک کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، سرکاری طور پر حکم نامہ جاری ہوا تو عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے انتہائی ضروری ہے، کھیل سے طلباء و طالبات میں ذہنی اور جسمانی توانائی اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے، اسی مقصد کیلئے تعلیمی بورڈ سکول اور کالجز کی سطح پر مخلتف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سپورٹس کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہمیں ابھی تک کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، جب بھی کوئی ایسا حکم نامہ جاری ہوگا ہم اس پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں