پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستانی باکسر محمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد

محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لئے باعث فخر ہے ، وسیم جیسے نو جوانوں کوہمیشہ سپورٹ کرینگے، آرمی چیف

بدھ 18 ستمبر 2019 15:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لئے باعث فخر ہے ، وسیم جیسے نو جوانوں کوہمیشہ سپورٹ کرینگے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آرمی چیف سے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے حالیہ کامیابی پر محمد وسیم کو مبارکباد دی۔آرمی چیف نے کہاکہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے،محمد وسیم جیسے نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔یاد رہے کہ باکسر محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو کشمیر کے نام کیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں