جھنڈا رائلز نے نصیر میموریل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں منگٹال لیجنڈزکو 6وکٹوں سے شکست‘محمد اکرم نے انعامات تقسیم کیے

پیر اکتوبر 19:04

جھنڈا رائلز نے نصیر میموریل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جھنڈا رائلز نے ملک نصیر میموریل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیاصبیح اظہر کرکٹ اکیڈمی کے زیر انتظام منعقد کیے گئے ٹورنامنٹ کے اے آر ایل مورگاہ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میں جھنڈا رائلز نے منگٹال لیجنڈزکو 6وکٹوں سے شکست دی منگٹال نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 118رنز بنائے جھنڈا نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا آفان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا مورگاہ بلاسٹرز کے زین العباس کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا منگٹال کے سعید اللہ کو بہترین بائولر اور شعیب خان کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا فائنل کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر ‘سابق بائولنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم اور کوچ پشاور زلمی محمد اکرم تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جھنڈاکے کوچ عاشق حسین نے اپنے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ منگٹال کے کوچ راجہ نزاکت نے مخالف ٹیم اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی مجموعی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ، اشرف قریشی، ندیم آغا، ظہور بھٹی، ملک حبیب، غلام مصطفیٰ، بلال ادریس،سجاد راجہ، ساجد شاہ اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے دیگر حکام بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کمیٹی کے سیکرٹری نوید عباسی کے مطابق ٹورنامنٹ میں گوجر خان، واہ ، ?ٹیکسلا اور راولپنڈی سے انڈر 19کھلاڑیوں کی 12ٹیموں نے شرکت کی ٹورنامنٹ کا مقصد راولپنڈی ریجن سے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کر سکیں ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اآگے لانے میں مفید ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں تمام منتظمین کا مشکور ہو ں۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments