اولمپئن اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ، فیصل کلب نے پنڈی بوائز کو شکست دے دی

منگل 21 جنوری 2020 14:16

اولمپئن اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ، فیصل کلب نے پنڈی بوائز کو شکست دے دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں فیصل کلب نے پنڈی بوائز کو ہرا دیا۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے پول اے کے میچ میں فیصل کلب نے پنڈی بوائز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے حماد نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 رجسٹرڈ کلب حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 25 جنوری جبکہ فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں