کھیلیں نوجوانوں کو نظم وضبط اور ڈسپلن کی پابندی سکھاتی ہیں، خالد نواز

جمعہ 27 مئی 2022 20:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) سمندر پار پاکستانیوں کے روزگار و حقوق کی محافظ ایجنسی نائٹ ہیومن مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نوازسدھریچ نے کہا ہے کہ کھیلیں جہاں نوجوانوں کی جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں وہیں وہ نوجوانوں میں نظم وضبط اور ڈسپلن کی پابندی بھی سکھاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں عامر خان اینڈ عاصم خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں کپ اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں کھیل کود کے میدان آباد رہیں وہ جرائم سمیت متعدد برائیوں سے پاک رہتے ہیں اور نوجوان نسل نشہ کی لعنت سے بھی بچی رہتی ہے ۔ خالد نواز سدھریچ نے کہا کہ کھیلوں کے احیاء کیلئے معاشرے کے تمام طبقات اور صاحبان شعور و ادراک کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز کے طلبہ کیلئے کھیلوں کی اہمیت اس لئے مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ ان مثبت سرگرمیوں کے ذریعے جسمانی و ذہنی صحت حاصل کرتے ہیں جو انہیں تعلیم و تحقیق کے میدان میں زیادہ لائق بناتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں