ساہیوال، کامسیٹ یونیورسٹی کے قریب ڈاکوئوں کا خطر ناک گروہ گرفتار

ایس ڈی او واپڈا سمیت گھروں میں ایک کروڑ مالیت کی ڈکیتیوں کا اعتراف

بدھ 1 دسمبر 2021 21:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پولیس غلہ منڈی نے کامسیٹ یونیورسٹی کے قریب ڈاکوئوں کے خطر ناک گروہ کے سر غنہ سمیت6ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا ۔ڈاکوئوں نے ایس ڈی او واپڈا کے گھر ڈکیتی سمیت گھروں کی ایک کروڑ روپے کی ڈکیتیوں کا اعتراف جرم کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتارہونے والے داکوئوں کے اس بگروہ میںسر غنہ سمیت چھ داکومحمد عمیر ہاشمی،امانت علی فضل،رانا شہباز علی،اور ارسلان کو گرفتار کر لیا ارو ملزموں کی نشاندہی پر محمد بلال گجرا ور شاہ زیب پٹھان کو بھی گرفتار کر لیا اور ڈاکوئوں کے قبضہ سے چار ناجائز پسٹل 30بور بر آمد کر کے شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیج دیا جبکہ ڈاکوئوں نے دوران تفتیش ایس ڈی ا و واپڈ محمد ذیشان کے گھر واپڈا کالونی سے 23لاکھ50ہزار روپے کی نقدیا ورز یورات لوٹنے کا اعتراف کر لیا اور واردات کے دوران لوٹا ہوا سونا ایک زرگر کو سونا فروخت کر نے کی بھی نشان دہی کر دی۔

28اکتوبر کی رات کو ڈاکوئوں کے گروہ نے واپڈا آفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ڈاکوئوں نے دوران تفتیش ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی وراداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس غلہ منڈی نے پانچ مقدمات 402,399 ت پ اور13اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں