تحریک انصاف کا 23 واں یوم تاسیس 25اپریل کو بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کا 23 واں یوم تاسیس 25اپریل کو بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ گول چکر کے قریب ویسٹ پنجاب کے صدر میجر ( ر) غلام سرور کی زیر صدارت تقریب منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد ہوںگے۔

(جاری ہے)

یہ بات تحریک انصاف کے راہنما میاں نوید اسلم نے ایک ملاقات میں بتائی۔

انہوںنے کہاکہ یوم تاسیس کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں رانا آفتاب احمد خان ‘رائے مرتضیٰ اقبال ‘چوہدری نوریز شکور خاں‘ حاجی شیخ محمدچوہان ‘شیخ شاہد حمید ‘ملک محمد یارڈھکو ‘چوہدری وحید اصغر ڈوگر‘شکیل خان نیازی ‘رائو محمداسلم ‘ملک فیصل جلال ڈھکو ‘ و دیگر مقامی قائدین و کارکنان شرکت کریں گے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں