ساہیوال، تیز رفتار موٹرسائیکل کی سائیکل سوار کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

اتوار 18 اگست 2019 18:15

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) تیز رفتار موٹرسائیکل کی سائیکل سوار کو ٹکر ‘ایک نوجوان جاں بحق ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 82/6-Rمیں 2 افراد موٹرسائیکل تیز رفتاری اورلاپرواہی سے چلا کر جارہے تھے کہ ایک سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سائیکل سوار اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ فتح شیر نے جاں بحق نوجوان کے بھائی محمدالطاف کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں