ساہیوال، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق

اتوار 20 جون 2021 17:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ساہیوال میں گاڑی کی ٹکر سے لاہور سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق متوفی مشتاق احمد اور محمد اقبال لاہور کے علاقے لوہاراں والا کھوہ کے رہائشی تھے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ دونوں بھائی ساہیوال میں کسی رشتے دار کے انتقال پر گئے ہوئے تھے۔دونوں بھائی ساہیوال سے واپس لاہور آ رہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے انہیں کچل دیا۔گاڑی کی ٹکر سے دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، متوفین کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں