عام انتخابات کے حوالے سے ضلعی پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا

پیر 23 جولائی 2018 22:47

ساہیوال۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) عام انتخابات کے حوالے سے ضلعی پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیاہے، ضلع بھر کے 1292پولنگ اسٹیشنز کیلئے 11226 افسران وملازمین ‘پاکستان آرمی کے چاق وچوبند دستوں اور4176والنٹیئر جن میں9019سپیشل فورس کی خوا تین بھی بائی نیم ڈیوٹی سرانجام دینگی،ایلیٹ فورس کی 12ٹیمیں امن وامان کو یقینی بنائینگی،اس کے علاوہ ایمر جنسی ریزرو ہائے تمام افسران کے ہمراہ ہونگی جو کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید اینٹی رائٹس سے مسلح ہونگی، یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے گزشتہ روز الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران وملازمین اور الیکشن کی تیاری کے حوالہ سے خطاب کررہے تھے، انہوںنے کہاکہ ضلع بھر میں اے کیٹیگری کی100 ‘ بی کیٹیگر کی436 اور سی کیٹیگری کے 756 پولنگ اسٹیشنز ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں، انہوںنے بتایا کہ ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جو 24گھنٹے کھلا رہے گا جہاں انتخابات کی تمام کارروائی مانیٹرنگ کی جائیگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں