وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب دفاتر اور سماجی وسیاسی بیٹھکوں میں موضوع بحث بنا رہا

مختلف سیاسی حلقوںکازبردست خطاب پر وزیراعظم کو خراج تحسین

پیر 20 اگست 2018 20:21

ساہیوال۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم کا قوم سے خطاب سرکاری وغیر سرکاری دفاتر اور سماجی وسیاسی بیٹھکوں میں موضوع بحث بن رہا۔ مختلف سیاسی حلقوںکازبردست خطاب پر وزیراعظم کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خطاب سننے کے لئے شہری بے تاب دکھائی دیئے۔ خطاب شروع ہوا تو ساہیوال کے مختلف حلقوں میں بجلی بند ہوگئی لیکن عوام کی بے تابی کم نہ ہوئی۔

شہری دوسرے علاقوں میںجاکر خطاب سنتے رہے۔ خطاب سننے کے بعد سماجی وسیاسی بیٹھکوں میںعمران خان کے خطاب کو زبردست خطاب قرار دیاگیا۔ مختلف مقامات پر سماجی وسیاسی بیٹھکوں میں شہریوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ہی وہ واحد وزیراعظم ہے جس نے پہلی بار اپنے خطاب میں عوام کو وہ راز بتائے ہیں جنہیں سن کر عوام حیران وپریشان ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خطاب سن کر عوام میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میںزبردست اضافہ ہواہے۔ادھر آج سرکاری وغیر سرکاری دفاتر میں بھی وزیراعظم عمران خان کا خطاب موضوع بحث رہا ۔ عمران خآن کا خطاب سننے کے بعد جہاں عوام میں تبدیلی آرہی ہے وہاں سرکاری و غیر سرکاری افسران بھی تبدیل ہوتے دکھائے دے رہے ہیں مختلف سرکاری دفاتر میں بعض افسران کرپشن سے نجات کے لئے عمران خان کے موقف سے متاثر ہوئے ہیں اور انہوںنے اپنے دوستوں اور دیگر سرکاری اہلکاروں سے اس کا اظہار بھی کیاہے تاہم عمران خان کے خطاب بعد پی ٹی آئی حکومت میں زبردست مقبولیت دیکھنے کو آرہی ہے لیکن جب عمران خان اپنی100 روز پلان پر عمل کرلیںگے تو پورے ملک میں واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں