ڈپٹی کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ، عوامی شکایت سنیں، سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:38

ساہیوال۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور عوامی شکایات سنیں،انہو ںنے شہریوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے سے بھی بات چیت کی ،انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بیٹھنے کی مناسب جگہ اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ،انہو ںنے سنٹر کے مسائل بھی سنے اور انہیں بورڈ آف ریونیو سے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ،انہو ںنے کہا کہ دوردراز علاقوں سے آنیوالے سائلین کو اراضی ریکارڈ سنٹر میں ضروری سہولیات کی فراہمی ازحد ضروری ہے تا کہ عوام پریشانی کے بغیر فرد حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں