ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

بدھ 19 ستمبر 2018 22:38

ساہیوال۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے کی نقدی ‘طلائی زیورات ‘کپڑے ‘ اے ٹی ایم کارڈ اور لائسنسی پسٹل لے اڑے ،ڈکیتی کی پہلی واردات رحمن ٹائون قصبہ نورشاہ میں ہوئی ،یہاں خالد وغیرہ 7ملزمان رات کے وقت سکندر کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر نقدی ‘پارچات ‘ طلائی زیورات کل مالیتی 1لاکھ 85ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ، چوری کی دیگر مختلف وارداتوں میں گلستان کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمدرفیق کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ‘ طلائی زیورات ‘ کپڑے وغیرہ مالیتی 5لاکھ 70ہزار روپے ‘سول ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نے افراء مسعود کی جیب سے اے ٹی ایم کارڈ ‘نقدی اور آئی ڈی کارڈ وغیرہ مالیتی 6ہزار روپے ‘موضع بوہڑ میں 3نامعلوم ملزمان نے اورنگزیب کی ڈھاری سے کٹا مالیتی 30ہزار روپے اور 95/9-Lمیں بابر وغیرہ 7ملزمان نے محمدمحسن اورعدنان سے شہر سے واپسی پر زبردستی روک کر نقدی ‘ضروری کاغذات اورپسٹل لائسنسی مالیتی 45ہزار روپے چھین لئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں