ساہیوال،حکومت عوام کو مایوس نہیں کریگی،میاں نوید

منگل 16 اکتوبر 2018 22:42

ساہیوال۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما میاں نوید اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بیروزگار نہیں کریگی‘ قابضین اور تجاوزات کیخلاف آپریشن بلا امتیازجاری ہے، پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیکر عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچایا ہے، اب حکومت عوام کو مایوس نہیں کریگی، اخبار نویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے ضمنی انتخاب میں چاروں صوبوں سے ہمارے امیدوار کامیاب ہوئے، موجودہ حکومت کو مسائل اور مشکلات ورثے میں ملی ہیں، انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرکے پاکستان کوایک خوشحال ملک بنائیں گے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں