ساہیوال، پولیس نے 40لاکھ تاوان مانگنے والے ملازم کو رقم وصول کر تے گرفتار کر لیا

جمعرات 21 فروری 2019 21:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پولیس نے 40لاکھ تاوان مانگنے والے ملازم کو رقم وصول کر تے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم مختلف ممالک کے نمبروں سے وٹس ایپ کے ذرعے نجی کار کمپنی کے مینجر سے بھتہ مانگ رہا تھا ایس ایچ او رانا ندیم اقبال نے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔تھانہ غلہ منڈی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر رانا ندیم اقبال نے بتایا کہ انہیں گز شتہ دنوں ایک کار کمپنی نے اسسٹنٹ مینجر عدنان شاہد نے شکایت کی کہ اسے مختلف ممالک کے نمبروں سے بھتہ وصول کر نے کے پیغام ما صول ہو رہے ہیں ۔

گز شتہ دنوں اسے پیغام ملا کہ تمہارے گھر کے باہر ایک لفافہ پڑا ہے وہ اٹھا لو لفافے میں پستول کی گولیاں،قتل کی دھمکیاں اور40لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدم ادائیگی کی صورت میں جان سے ماردینے اور بچے کو اغواء کر نے کی دھمکی دی گئی۔اس صورتحال میں پوری فیملی خوف و ہراس میں مبتلا تھی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا تھا جس کو پکڑنا قدرے مشکل تھا افسران بالا کی ہدایت پر عمل کر تے ہوئے خفیہ اداروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا گیا جس نے مختلف آئی ڈیز بنا رکھی تھیں ۔

ریٹ پارٹی نے جان پر کھیلتے ہوئے ملزم کو بھتہ کی رقم وصول کر تے ہوئے گرفتار کر لیا۔اس مو قع پر انچارج انویسٹی گیشن سلیم اللہ خاں،سب انسپکٹر محمد عمر اور تھانیدار افضال گل اور محمد حنیف بھی موجود تھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں