% ساہیوال،پنچایت کمسن بچی نکاح ونی کیس کے گرفتار8ملزموں کو 14یوم کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اتوار 17 مارچ 2019 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) جو ڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی حماد رضا نے پنچایت کمسن بچی نکاح ونی کیس کے گرفتار8ملزموں کو 14یوم کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس نور شاہ کو حکم دیا کہ گرفتار ملزموں غلام صابر،غلام علی،وحید اسرار،بلال سلیم،نکاح خوں مو لوی احمد،دولہا ہارون حسن اور محمد حسن کو 31مارچ کو عدالت میں DNAٹیسٹ رپورٹ سمیت پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے مو ضع دادن میں کمسن بارہ سالہ بچی زلیخاں کو ونی کر کے نکاح کر تے ہوئی8ارکان کو گرفتار کر لیا تھا اور تین فرار ہو گئے اور پولیس نے مقدمہ5چائلد پروڈکشن ایکٹ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں