اینٹی کرپشن ساہیوال نے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کروالی

بدھ 19 جون 2019 17:38

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) اینٹی کرپشن ساہیوال نے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کروالی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائر یکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ اور ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال شفقت الله مشتاق نے ایک شکایت پر سرکل آفیسر ساہیوال تقی عباس اختر کو ناجائز قابض ملک یاسین سے کمرشل اراضی واگزار کرانے کی ہدایت کی جس پر مذکورہ آفیسر نے تحصیلدار ساہیوال خرم مختار بھنگو کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے 8کنال کمرشل اراضی واقع چک 135A-9-L جی ٹی روڈ واگزار کرواکر قائمقام ایس ڈی او محکمہ انہار مرزا ساجد کے حوالے کردی ہے ۔

(جاری ہے)

واگزار کروائی گئی کمرشل اراضی کی مالیت 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں