ساہیوال،جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے، بھاری مقدار

میںشراب،چرس،اسلحہ برآمد،6ملزمان گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2019 18:23

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے 22لیٹرشراب معہ چالو بھٹی، 350گرام چرس اور4پسٹل برآمد 6ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپے مار کر 90-A/6-Rمیں آصف وغیرہ 2ملزمان سے 22لیٹرمعہ سامان چالوبھٹی ‘50/GDمیں شفقت عباس سے 350گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر علی حمزہ ‘علی شیر ‘علی رضا اور سرفراز سے 4پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرکے گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں