ساہیوال‘ گیسٹرو سے تین افراد جاں بحق‘ در جنوں ہسپتال دا خل‘چار کی حالت نازک

بدھ 21 اگست 2019 17:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) گیسٹرو سے تین افراد جاں بحق در جنوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں چار کی حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق گیسٹرو کی بیماری چند روز سے شروع ہے اورگیسٹرو کے سبب چک96۔نائن۔

(جاری ہے)

ایل کے مکرم خاں کی18سالہ بیٹی سلمیٰ بی بی ،کینال کالونی کے 51 حسنین اور پاک پتن چوک کے افضل کی32سالہ بیوی فتح بانو کوبے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں تینوں دم توڑ گئے ۔گیسٹرو کے درجنوں دیگرا فراد کو بھی لایا گیا جن میں چار افراد شمیر احمد،سکینہ،حمیداں اور نور احمد کی حالت نازک ہے۔شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں