پولیس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال

منگل 15 اکتوبر 2019 17:58

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پولیس ملازمین کے میڈیکل بل ‘ بیوگان کی مالی امدادکی رقوم اور ریٹائرڈ ہو نے والے پولیس ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی مد میں 51لاکھ 64ہزار مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے اور اوکانٹ برانچ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمان کے تمام واجبات ترجیحی بنیادوں پر ان کو فراہم کیے جا ئیں۔

ایک پریس ریلیز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاہے کہ اس ضمن میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تومیرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہماری پالیسنگ کا حصہ ہے ۔ اس سلسلہ میں حاضر سروس پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے ہر ہفتہ پولیس لائنز میں میٹنگ منعقد کی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں