ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’صوفی رنگ‘‘ پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:58

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جناح ہال میں ’’صوفی رنگ‘‘ پروگرام کا انعقاد‘ملک کے معروف صوفی درویش گروپ کی شاندار پرفارمنس‘سینکڑوں شائقین کی بے پناہ داد‘درویش گروپ نے صوفی رقص اور صوفیانہ کلام پیش کئے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جناح ہال میں صوفی رنگ پروگرام منعقد ہوا جس میں معروف صوفی درویش گروپ نے صوفی رقص اور صوفیانہ کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

تقریب میں مقامی گلوکار فرحان بابر اور سدرہ اشتیاق نے بھی صوفیانہ کلام سنایا ۔تقریب کے میزبان ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی تھے جس میں مہمانان گرامی کمشنر ان لینڈ ریونیو آصف رسول ‘وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر محمد ناصر افضل‘اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل‘اے ڈی سی فنانس فاروق صادق‘ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ اشفا ق الرحمن خان‘پی ایچ اے کے سابق چیئر مین پیر احسان الحق ادریس ‘تحریک انصاف کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری میاں احمد قیوم اور سماجی شخصیت امتیاز احمد بٹ کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے اپنے خطاب میں کمشنر ان لینڈ ریونیو آصف رسول نے صوفیاء کی زندگی کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہو ںنے ہمیشہ انصاف ‘محبت اور رواداری کا درس دیا جس پر عمل کر کے ہی معاشرے کو پر امن بنایا جا سکتا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد ناصرافضل نے تفریحی پروگراموں کو معاشرتی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ ساہیوال آرٹس کونسل انسانوں کے درمیان محبت او رپیار کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے جو قابل تحسین ہے اور معاشرے کے دوسرے طبقات کو ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں