پاکستان میڈیا کونسل کا چوتھا یوم تاسیس کل ساہیوال آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا

پیر 9 دسمبر 2019 18:57

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان میڈیا کونسل کا چوتھا یوم تاسیس کل 11بجے دن ساہیوال آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر مہر حمید انور منعقد ہوگا جس کے مہمانان خصوصی معروف اینکر پرسنز حبیب اکرم ‘اسامہ غازی ‘معروف کالم نگار میاںغفار ‘مرکزی چیئر مین رائے اعجاز نصیرجبکہ مہمانان اعزاز پی ٹی آئی کے راہنما شیخ شاہد حمید ‘سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری آصف علی اور سابق میئر ساہیوال اسدعلی خاں بلوچ ہونگے۔ یہ بات پی ایم سی کے صوبائی صدر مہر محمد عباس نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوںنے بتایا کہ یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے سینکڑوں صحافی شرکت کریںگے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں