ساہیوال،کمسن بچی مریم کے اغواء،زناء ،بد فعلی اورقتل کے گرفتار ملزم علی شیر چنگڑ کو چار یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس غلہ منڈی کے سپرد کر دیا گیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال کے ڈیوٹی جج نے کمسن بچی مریم کے اغواء،زناء ،بد فعلی اورقتل کے گرفتار ملزم علی شیر چنگڑ کو چار یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس غلہ منڈی کے سپرد کر دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزم علی شیر چنگڑ کو 17۔دسمبر کو بارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔پولیس نے 90یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

چک90۔نائن۔

(جاری ہے)

ایل عمران ٹائون میں 2دسمبر کو گلی میں کھیلتی بچی مر یم کو ملزم نے زبر دستی اغوا کر کر زناء اور بد فعلی کے بعد بچی کے خون میں لت پت ہوجانے کے سبب بچی کے گلے میں رسی ڈال کر گلہ دبا کر قتل کے بعد لاش کھیت میں پھینک دی جس کا پولیس نے مقدمہ اغوا کا درج کیا لیکن5دسمبر کو بچی کی لاش ملنے کے بعد مقدمہ 364A,377,376,302,363اور201درج کر لیا تھا اور بارہ یوم بعد پولیس نے چار افراد کو حراست میں لیا جس میں سے ملزم علی شیر کی فرانزک رپورٹ میں تصدیق ہو گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں