ساہیوال،راجباہ ٹوٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب چار مکان گر گئے

جمعرات 25 نومبر 2021 00:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) نواحی چک118۔نائن ایل کے قریب راجباہ میں شگاف سے وسیع علاقہ زیر آب چار مکان گر گئے محکمہ انہار کا عملہ خاموش تماشائی بنا رہا۔تفصیلات کے مطابق چک118۔نائن ایل کے قریب راجباہ میں شگاف پڑ گیا اور پانی تیزی سے وسیع علاقہ میں پھیل گیا اور آبادی کے درجنوں گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چار کچے مکان زمین بوس ہو گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار کا کوئی اہل کار شگاف پر کر نے کے لئے مو قع پر نہ پہنچا ۔دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد شگاف پر کر لیا ۔نشیبی علاقوں میں پانچ ،پانچ فٹ سے زائد پانی کھڑا ہے جس سے فصلیں ڈوب کر تباہ ہو گئیں۔دیہاتیوں نے محکمہ انہار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اوور سئیر بلال اور ایس ڈی او کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کی معطلی کا مطالبہ کیا۔دیہاتیوںنے مطالبہ کیاکہ بے گھر ہونے والے مکینوں کے مکان تعمیر کر نے کے لئے محکمہ معاوضہ ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں