ساہیوال ، میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم پر چھ مسلح افراد کا حملہ دو زیر حراست

ہفتہ 27 نومبر 2021 20:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) نواحی چک90۔نا ئن ایل حسین آباد کالونی کے میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات مسمار کر نے والے سٹاف پر تشدد،کار سرکار میں مداخلت،توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کر نے والے چھ مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج دو افراد گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسین آباد کالونی میں عارف حسین اور اسکے پانچ ساتھیوں نے مبینہ طور پر سیوریج لائن پر تجاوزات کر کے سیوریج لائن بند کر دی ۔

جب کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم پہنچی تو عارف حسین اورا سکے ساتھیوں نے دھاوا بول دیا اور ٹیم پر تشدد کیا۔ انچارج ٹیم شیخ محمد عمر حیات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کاری گاڑی کی توڑ پھوڑ کی ۔پولیس غلہ منڈی نے شیخ محمد عمر حیات کی مد عیت میں مقدمہ,186 148,506,427 اور149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں