ساہیوال،معمولی لڑائی جھگڑا پر زمیندار اور سالی کو گولیاں مار دی گئیں

جمعرات 2 دسمبر 2021 19:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) چک43۔بارہ ایل میں معمولی لڑا ئی جھگڑا کی رنجش پر زمیندار امجد علی اور اسکی سالی مہوش کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔دونوں زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں امجد علی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امجد علی اور عرفا ن کے در میان رنجش چلی آرہی تھی کہ امجد علی اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی سالی مہوش کے گھر ملنے آئے ہوئے تھے کہ آتشی اسلحہ سے مسلح عرفان زبر دستی گھر میں دا خل ہوگیا اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے امجد علی اور مہوش شدید زخمی ہوگئے اور ملزم فرار ہو گیا۔پولیس صدر نے مقدمہ 324اور452 ت پ درج کر کے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں